وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکس میں اضافے کی تجاویز مسترد کردیں

مریم نواز نےکہا کہ ٹیکس بڑھا کر عوام پر بلاوجہ بوجھ ڈالنےکی اجازت نہیں دی جائے گی، رجسٹریشن کرانے والےکو سزا مل جائےمگر ٹیکس چوری کرنے والے مزے کرتے رہیں، یہ نہیں ہوگا۔

پنجاب حکومت نے صوبےمیں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےصوبےمیں تمام ریسٹورنٹس اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کے لیےاقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے ریسٹورنٹس اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کے فیصلےکی منظوری دے دی۔

 

فوج نے شہادتیں دے کر فتح حاصل کی، قوم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے : صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہیٰ

 

مریم نواز نےیہ بھی کہا کہ عام آدمی پرمالی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے، 2 لاکھ روپےتنخواہ لینے والا ٹیکس دیتا ہے مگر کروڑوں آمدن والا ٹیکس نہیں دیتا۔

اس کےعلاوہ انہوں نے پنجاب ریوینیو اتھارٹی، مائنزاینڈ منرل اور دیگر ڈپارٹمنٹس کو ریونیو کے نئےمواقع دریافت کرنے کا حکم بھی دیاجبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نےٹیکس بڑھانےکی تجاویز مسترد کرتےہوئےکہا کہ ٹیکس نہیں،ٹیکس نیٹ بڑھائیں۔

Back to top button