ملک میں صنعتی شعبے نہیں چل رہے : عمر ایوب

مرکزی رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک میں صنعتی شعبے نہیں چل رہے۔حکومت ہوش کے ناخن لے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو فاٹا انضمام اور خالص پن بجلی منافع بھی ادا نہیں کیا جارہا،صوبوں کو وسائل کی تقسیم کا نظام اس وقت غیر فعال ہوگیا ہے،ملک میں صنعتی شعبے چل نہیں رہے۔

رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں کوئی سرمایہ کاری کرنے کےلیے تیار نہیں،حکومت انضمام شدہ اضلاع کے عوام کو ان کا حصہ نہیں دے رہی۔

عمر ایوب نےکہا کہ بلوچستان کے معاملے میں آپ نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں،وزیرداخلہ کے پاس ان حالات سے نمٹنےکی صلاحیت ہی نہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ حکومت بجلی کے بلوں میں اضافہ کرےگی، کپیسٹی پیمنٹس کی ذمےدار مسلم لیگ ن ہے،آپ کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کی رائے تسلیم کرنا ہوگی۔

Back to top button