عیسائیوں کے پیشوا  پوپ فرانسس کی حالت تشویش ناک

عیسائیوں کے پیشوا  پوپ فرانسس کی حالت تشویش ناک، گزشتہ 7 دنوں سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

  کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس پھیپھڑوں کے انفیکشن اور نمونیا میں مبتلا  ہیں۔کیتھولک مسیحیت کے مرکز ویٹیکن نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اسپتال میں زیر علاج 88 سالہ پوپ فرانسس کی حالت تشویش ناک ہوگئی ہے۔

ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ پوپ فرانسس پھیپھڑوں کی پیچیدہ انفیکشن اور نمونیا میں مبتلا ہونے کے باعث کم از کم ایک ہفتہ اور اسپتال میں گزار سکتے ہیں۔ ہفتے کے روز ویٹیکن میں ’مقدس عیسائی سال‘ کی تقریبات منائی گئیں مگر پوہپ فرانسس شدید علالت کے باعث ان میں شریک نہ ہوسکے۔

پوپ فرانسس بیماری کی علامات ظاہر ہونے کے بعد بھی ویٹیکن میں رہ کر کام جاری رکھے ہوئے تھے تاہم 14 فروری کو ان کی حالت مزید خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Back to top button