پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام، 6 خارجی دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آرنےبتایا کہ 22/23 جنوری کی رات کو خارجی دہشتگردوں کا ایک گروپ پاکستان-افغانستان سرحد سےدراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔سیکورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں ٹریس کیا اور مؤثر طریقے سے خارجی دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان کی عبوری حکومت سے یہ مطالبہ کرتا رہا ہے کہ وہ سرحد پر مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی اورخوارج کی جانب سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی کی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے افغان سرزمین کا استعمال نہیں کرنےدے گی۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانےاورملک سےدہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئےپُرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ19 جنوری کوسیکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے متصل پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مقابلے کےبعد5 مسلح خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ پاک افغان سرحد کےذریعےدراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے گروہ کی نقل و حرکت کوسیکورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں ٹریس کیا، فورسز نے دراندازی کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بناتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا تھا۔