مہنگائی کی شرح 6سال کی کم ترین سطح پر آ گئی،شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ قوم کو مبارک ہو مہنگائی کی شرح چھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ اللہ کےفضل و کرم اور معاشی ٹیم کی کاوشوں کی بدولت مہنگائی کی شرح گزشتہ 6سال کی کم ترین سطح پرآگئی۔
4 اکتوبر2018 کے بعد آج پرائس انڈیکس کم ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔
وزیراعظم نےکہا کہ گزشتہ برس میں رواں ہفتےکی نسبت آج مہنگائی کی شرح میں 39.11 فیصدکی بڑی کمی معاشی ٹیم کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے
انہوں نے کہا کہ عوام سے کئےگئےاپنےہروعدےپرقائم ہوں،عوام کی مشکلات کےازالےکیلئےدن رات محنت کا عہد کیا تھا۔
شہباز شریف نےکہا کہ بطور خادم پاکستان اپنے کئے گئےہرعہد پرقائم ہوں، روزگار کی فراہمی،ملکی صنعتی ترقی اورغیرملکی سرمایہ کاری میں مزیداضافے کیلئے اقدامات کررہےہیں،ملک معاشی استحکام کےبعد ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔
وزیراعظم نےکہا کہ بیرون ملک سےترسیلات زر،دوست ممالک سےسرمایہ کاری میں اضافہ،سفارتی تعلقات میں استحکام پاکستان کی ترقی کےسفر کی عکاسی ہے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئےہماری سیاسی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں،ملکی ترقی کے سفر میں تمام اسٹیک ہولڈرزاپنا مثبت کردارادا کررہےہیں۔
