بھارت،مندر کے کنویں پربنا فرش ٹوٹ گیا، 35 افراد ہلاک

بھارت میں ایک مندر کے کنویں پر بنا فرش ٹوٹنے سے 35 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں واقع مندر میں مذہبی تہوارکے موقع پرلوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بے تحاشا رش کے باعث مندر کے کنویں پربنایا گیا فرش وزن نہ سہہ سکا اور ٹوٹ گیا۔
