آئی پی ایل کی ٹیم راجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کا الزام

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کی ٹیم راجستھان رائلز پرمیچ فکسنگ کا الزام لگ گیا۔
بھارتی میڈیا کےمطابق راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن ایڈہاک کمیٹی کےکنوینیرنےراجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کا الزام لگایا ہے،کنوینیرایڈہاک کمیٹی راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن جےدیپ نےلکھنؤ کےخلاف میچ کوفکس قراردیا۔
جےدیپ نےکہا کہ بچوں کو بھی معلوم ہےلکھنؤ سپرجائنٹس کےخلاف راجستھان رائلز کا میچ فکس تھا،ہوم گراؤنڈ پر چند رنز درکارہوں تو آپ کیسے ہار سکتے ہیں۔
پی ایس ایل،کراچی کنگز نےپشاور زلمی کو2وکٹوں سےشکست دیدی
انہوں نےمزید کہا کہ ایڈ ہاک کمیٹی ریاستی حکومت نےبنائی ہے۔
واضح رہےکہ آئی پی ایل میں لکھنؤ سپر جائنٹس نےراجستھان رائلز کو 2 رنز سےشکست دی تھی۔
