گھریلو تشدد سمیت متعدد الزامات : سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کمنٹیٹر کو 4 سال قید کی سزا

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اورکمنٹیٹرمائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
آسٹریلوی میڈیا کےمطابق مائیکل سلیٹرنے 7 چارجز میں اپنا جرم قبول کیا جس میں گھریلو تشدد کا الزام بھی شامل ہے۔
کوئنز لینڈ کی ماروچیڈورڈسٹرکٹ کورٹ نے مائیکل سلیٹر کا کیس سنا، مائیکل سلیٹر پر 2023 کے آخرمیں ایک خاتون پر گھریلو تشدد سمیت کئی ایک الزامات لگے تھے۔
آئی پی ایل کی ٹیم راجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کا الزام
عدالت نےمائیکل سلیٹر پر واضح کیا آپ شراب نوشی میں رہے ہیں اس لیے ری ہیب بھی آسان کام نہیں رہا۔
بعد ازاں عدالت نےانہیں 4 سال قید کی سزا سنائی تاہم وہ ایک سال سےزائد عرصہ جیل میں گزارچکے ہیں۔
واضح رہے کہ مائیکل سلیٹرنے 74 ٹیسٹ اور 42 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔