آئی پی پیزکا کیپیسٹی چارجزمیں کمی سےانکار

آئی پی پیزنےکیپسیٹی چارجز سمیت بجلی کےنرخوں میں کمی سےانکارکردیا۔
ذرائع پیپکو کابتانا ہےکہ بجلی کمپنیوں نےحکومت کوپہلےاپنے52فیصد پاور ہاؤسز کےنرخ کم کرنےاوربجلی بلوں پر38فیصد ناجائزٹیکسز واپس لینےکامطالبہ کیا ہے۔آئی پی پیز مالکان کا کہنا ہےکہ حکومت پہلے ٹیکس ختم کرےاوراپنےپاور پلانٹس کے نرخ کم کرےپھر مذاکرات کرنےآئے۔
ذرائع کا بتاناہے کہ آئی پی پیز مالکان نےکسی زبردستی کی صورت میں عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ بھی دےدیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے6 ماہ کےلیے تمام پاورسیکٹرزکےاداروں پرلازمی سروس ایکٹ نافذ کیاہے اور وزارت داخلہ کےنوٹیفکیشن کےبعد پاور ڈویژن نےاس حوالے سےہدایات جاری کردی۔
سرکاری بجلی اداروں کی نجکاری کےعمل کےدوران ممکنہ طور پرڈسکوز، این ٹی ڈی سی اورجنکوزکی یونینز اور ملازمین احتجاج کرسکتے ہیں۔جس کے باعث لازمی سروس ایکٹ نافظ کیاگیا۔
