بجلی کمپنیوں میں احتجاج کےپیش نظرلازمی سروس ایکٹ نافذ

حکومت نےسرکاری بجلی کمپنیوں کی نجکاری پراحتجاج کےخدشےکےپیش نظر لازمی سروس ایکٹ نافذکردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نےڈسکوز، این ٹی ڈی سی اورجنکوز پرلازمی سروس ایکٹ نافذ کیا ہےاورلازمی سروس ایکٹ کے تحت ان کمپنیوں میں احتجاج اور ہڑتال پرپابندی ہوگی۔

حکومت نےڈسکوز،این ٹی ڈی سی اورجنکوز میں یونین کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہےاورلازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیاگیاہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ وفاقی حکومت نے6 ماہ کےلیے تمام پاورسیکٹرزکےاداروں پرلازمی سروس ایکٹ نافذ کیاہے اور وزارت داخلہ کےنوٹیفکیشن کےبعد پاور ڈویژن نےاس حوالے سےہدایات جاری کردی۔

سرکاری بجلی اداروں کی نجکاری کےعمل کےدوران ممکنہ طور پرڈسکوز، این ٹی ڈی سی اورجنکوزکی یونینز اور ملازمین احتجاج کرسکتے ہیں۔جس کے باعث لازمی سروس ایکٹ نافظ کیاگیا۔

Back to top button