اقراراجپوت نے علیزے شاہ کی ہم شکل کہنے پر ردعمل دیدیا

ماڈل اقرا راجپوت نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ لوگ انہیں معروف اداکارہ علیزے شاہ کا ہم شکل قرار دیتے ہیں۔
اقرا راجپوت نے کچھ دن قبل مزاحیہ پروگرام گپ شب میں شرکت کی، جس کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اپنے اور علیزے شاہ کے ملتے جلتے خدو خال پر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
عمران خان چار سال وزیر اعظم رہے لیکن حمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ کھول کر نہیں دیکھی: عرفان صدیقی
ے اقرا راجپوت نے بتایا تھا کہ انہیں بچپن سے ہی ماڈلنگ شوق تھا اور انہیں بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بہت پسند تھی، وہ بچپن سے ان کی نقل اتارتی رہی ہیں۔پاکستان میں انہیں فواد خان اور عمران اشرف بہت اچھے لگتے ہیں اور وہ دونوں کے ساتھ ڈراموں میں اداکاری کرنا چاہیں گی۔ان کے مطالبات زیادہ نہیں ہیں، ان کے لیے انسان کا مخلص ہونا ہی سب کچھ ہے، وہ ظاہری خوبصورتی پر یقین نہیں رکھتیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کبھی لوگوں نے انہیں علیزے شاہ کا ہم شکل قرار دیا ہے؟ تو اس پر ماڈل نے انکشاف کیا کہ ہر کوئی انہیں اداکارہ کا ہم شکل قرار دیتا ہے۔
