ایران کے اسرائیل اور امریکی فوجی اڈوں پر ملٹی وار ہیڈ میزائلوں سے حملے

ایران نے آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت 78 ویں لہر کے دوران پر ملٹی وار ہیڈ میزائلوں سے اسرائیل اور امریکی فوجی اڈوں پر حملے کردیے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق ایلات، دیمونا اور شمالی تل ابیب سمیت مختلف اہداف پر ملٹی وار ہیڈ میزائل اور ڈرونز کے ذریعے حملے کیے گئے۔ان کارروائیوں میں عماد اور قدر میزائل استعمال کیےگئے جب کہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک پاسداران انقلاب کی زیادہ تر جنگی یونٹس اور بسیج فورسز کو مکمل طور پر میدان میں نہیں اتارا گیا،تاہم ضرورت پڑنے پر انہیں بھی شامل کیا جائے گا۔
ایران نے صدر ٹرمپ کا مذاکرات کا دعویٰ مسترد کردیا
دوسری جانب ایرانی فوج نے امریکی صدر کو پیغام دیا کہ ٹرمپ آسمان کی طرف دیکھو،نیا سرپرائز آنے والا ہے، بہت بڑے نتائج سامنے آئیں گے۔
