ایران کی اسرائیلی فضائی حملوں کی تردید

ایران نے اسرائیلی حملوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے ایرانی فضائی دفاعی نظام کو فعال کرنے کی وجہ سے ہوئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کا کوئی دفتر نشانہ نہیں بنا ہے، امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سی ای او کاکہنا ہےکہ ہوائی اڈے سےپہلی پرواز معمول کےمطابق صبح روانہ ہوگی اور کسی پرواز کی منسوخی نہیں ہوگی، مہرآباد ایئرپورٹ پر بھی تمام پروازیں معمول کےمطابق ہیں۔

ایرانی میڈیا کےمطابق کسی جنگی طیارے یا میزائل کی آواز نہیں سنی گئی اور نہ ہی کہیں سےآگ یا دھواں اٹھنے کی اطلاعات ہیں۔

ایران نے کوئی بھی میزائل نہیں روکا

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے ایرانی موقف کو جھوٹ اور مکمل ناکامی قراردیا ہے اور کہا ہےکہ ایران نے کوئی بھی میزائل نہیں روکا۔

قبل ازیں اسرائیل نے دعویٰ کیا تھاکہ اسرائیلی فوج نے یکے بعد دیگرے ایران پر دو بار کئی فضائی حملے کیے ہیں اور ایرانی میڈیا نے تصدیق کی تھی کہ اسرائیل نے تہران کےمغرب اور جنوب مغرب میں فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے، فوجی اہداف نشانہ بنائے گئے

اسرائیلی حکام کاکہنا تھاکہ فضائی کارروائی ایرانی حملوں کےجواب میں کی جارہی ہے تاہم تیل اور نیوکلیئر پاور پلانٹ کو نشانہ نہیں بنایاگیا، دھماکوں سے ممکنہ نقصان کی تفصیل سامنےنہیں لائی گئی۔

عرب میڈیا کےمطابق پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایاگیا ہے اور ایرانی شہر شیراز اور اصفہان پر بھی اسرائیلی حملوں کی اطلاعات ہیں۔

تہران پر اسرائیلی حملوں کےبعد کئی مقامات پر آگ لگ گئی،ایرانی انٹیلی جنس حکام نےسرکاری ٹی وی کو بتایا ہےکہ بعض دھماکوں کی وجہ ممکنہ طور پر ایران کے فضائی دفاعی نظام کو فعال کرنا بھی ہوسکتا ہے۔

Back to top button