ایران نے صدر ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ بات چیت سے واضح انکار کر دیا ہے۔

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں کرے گا۔

حزب اللہ کا اسرائیل پر میزائل اور ڈرون سے حملہ

اپنے ایک اور بیان میں علی لاریجانی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے خود ساختہ نظریات نے مشرقِ وسطیٰ کو مزید عدم استحکام اور افراتفری کی طرف دھکیل دیا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے اثرات پاکستانی سٹاک مارکیٹ پر بھی نظر آنے لگے

اس سے قبل ایک امریکی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایران کی نئی قیادت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران کے نئے رہنما بھی ان سے مذاکرات کے خواہاں ہیں۔

یاد رہے کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ ایران کی جانب سے جوابی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ امریکا اور اسرائیل کی طرف سے بھی حملوں کا سلسلہ برقرار ہے، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

Back to top button