ایران : عدالتی چیمبر پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

ایران کے شہر زاہدان میں واقع عدالتی کمپاؤنڈ پر دہشت گرد حملے کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح افراد صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر زاہدان میں واقع عدالت میں داخل ہوئے اور ججز کے چیمبرز میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر جوڈیشل کمپاؤنڈ کا محاصرہ کر لیا جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔ تاہم اب تک ایرانی حکام کی جانب سے جانی نقصان یا دیگر تفصیلات سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی سنگین دھمکی:حماس کے لیڈروں کا شکار کرکے نجات حاصل کرنا ہوگی

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شدت پسند تنظیم جیش العدل نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ تنظیم ماضی میں بھی ایران میں کئی پرتشدد کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔

Back to top button