ٹرمپ کے قتل کی سازش کے الزام میں ایرانی شہری پر فرد جرم عائد

امریکا نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش کےالزام میں ایک ایرانی شہری پر فرد جرم عائد کر دی۔
رپورٹ کےمطابق محکمہ انصاف کاکہنا تھاکہ ایرانی شہری فرہاد شکیری نے قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو آگاہ کیا تھاکہ انہیں 7 اکتوبر 2024 کو ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کا منصوبہ فراہم کرنے کا کام سونپا گیاتھا۔
محکمہ انصاف نے شکیری کو تہران میں مقیم ایران کے پاسدران انقلاب کا اثاثہ قراردیا،وہ بچپن میں امریکا آیا تھا جب کہ اسے 2008 کےقریب ڈکیتی کی سزا کے بعد ملک بدر کردیا گیا تھا۔
محکمے انصاف کاکہنا تھاکہ نیویارک میں ایرانی نژاد امریکی شہری کو قتل کرنےکی سازش میں مبینہ طور پر ملوث ہونےکے الزام میں 2 دیگر افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
واضح رہےکہ 25 ستمبر کو ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا تھاکہ انہیں ایران سے جان کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
جو بائیڈن کی نو منتخب صدر ٹرمپ کو مبارک باد، وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی دعوت
رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھاکہ ایران کی طرف سے میری جان کو شدید خطرہ ہے،ایران کی جانب سے پہلےہی ایسی کوششیں کی گئی ہیں جو کامیاب نہیں ہوئیں لیکن وہ دوبارہ کوشش کریں گے، جب کہ پوری امریکی فوج دیکھ رہی ہے اور انتظار کررہی ہے۔
