ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونےوالے بیان میں کہا گیا ہےکہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان نےکہا کہ ایرانی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب و نائب وزیر اعظم اسحقٰ ڈار کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف سےبھی ملاقات کریں گے۔
ملاقات کےدوران رہنماؤں کےدرمیاں مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بات چیت ہوگی جب کہ فریقین پاکستان ایران دو طرفہ تعلقات پر مشاورت کریں گے۔
انتظار پنجوتھا کیس ادارے اور تمام لوگوں کےلیے شرمندگی کا باعث ہے : اسلام آباد ہائی کورٹ
اس کےعلاوہ ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کےدرمیان تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانےکا موقع فراہم کرےگا۔