ایران کا امریکہ کےساتھ مذاکرات سے صاف انکار

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کےساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےایران پرپابندیاں لگانےکےبعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کےساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات سمجھداری اور قابل احترام نہیں ہوں گے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ مذاکرات سےانکار کی وجہ یہ ہے کہ ہمارا تجربہ ہمیں یہ بتاتا ہے، ایران نے ماضی میں بہت سی رعایتیں دیں مگر امریکا نے ان معاہدوں کو توڑ دیا، ایسی حکومت کےساتھ بات چیت نہیں ہونی چاہیے۔

خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نےسلامتی کو خطرے میں ڈالا تو ہم ان کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈالیں گے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ایران پر مختلف پابندیاں عائد کردی ہیں جس میں ایران کے تیل کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Back to top button