پی آئی اےملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کےملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے کی منظوری دےدی گئی۔
ترجمان عبداللہ حفیظ خان کے مطابق چیئرمین پی آئی اےاسلم آر خان کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پی آئی اےملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر وائز تبدیلی کی اصولی منظوری دی ہے گئی ہے۔
عبداللہ حفیظ خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اےملازمین کی تنخواہوں میں آخری اضافہ 4 سال قبل کیا گیا تھا جس کےبعد مہنگائی کی شرح نے ملازمین کے حالات کشیدہ کر دیے، تنخواہوں میں اضافے سےتجربہ کار افراد کوادارےمیں روکنے میں مدد ملے گی۔
ترجمان نےکہا کہ پی آئی اےکےملازمین کی کل تعداد 7 ہزار سےبھی کم رہ گئی ہے جس میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔