چیمپئنز ٹرافی،قومی کرکٹ ٹیم کی آفیشل کٹ کی رونمائی

پاکستان کرکٹ بورڈ نےچیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئےقومی ٹیم کی جرسی کی نقاب کشائی کر دی۔

پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025  کا آغاز 19 فروری کو ہوگا جس کے افتتاحی میچ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

آفیشل کٹ سامنےآنے پرکرکٹ کے شائقین میں جوش و خروش پیدا ہوگیا ہے کیونکہ ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پرٹائٹل کےدفاع کیلئے تیار اور پرعزم ہے۔

نئی لانچ کی گئی جرسی گہرےسبز رنگ کے شیڈزکےساتھ نیون سبز ہے جو ملک کی کرکٹ کی میراث کی علامت ہے۔

قومی ٹیم کےاپنےٹائٹل کے کامیاب دفاع کےحوالےسے پاکستانی شائقین کی توقعات بلند ہیں اور ان کےعلاوہ دنیا بھر میں کرکٹ کےشائقین بھی چیمپیئنز ٹرافی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کیوں کہ اس میں دنیا کی ٹاپ ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے متوقع ہیں۔

Back to top button