”ہم توعاشق ہیں تمہارےنام کے “عرفان صدیقی کا عمران خان کے خط پرتبصرہ

حکومتی مذاکراتی کمٹی کے ترجمان سینیٹرعرفان صدیقی نےعمران خان کے آرمی چیف کے لکھے گئے خط پرشاعرانہ انداز میں ”ہم تو عاشق ہیں تمہارے نام کے”تبصرہ کردیا۔

سنییٹر عرفان صدیقی کا نجی ٹی وی سےگفتگو میں مرزاغالب کاشعرپڑھا کہ خط لکھیں گے گرچہ مطلب کچھ نہ ہو،ہم تو عاشق ہیں تمہارے نام کے۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ انہوں نے شبلی فراز کی تصویرکو دیکھ کر ہی فیصلہ کیا کہ شاعری کی زبان میں بات کی جائے۔

سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ  اس طرح کی خطوط نویسی اس وقت جنم لیتی ہے جب آپ کی مایوسی انتہا کو ہو،  کبھی آپ مذاکرات کی طرف بھاگتے ہیں کبھی کسی ملاقات کا کہتے ہیں، کبھی کہتے ہیں کہ ہماراچینل کھل گیا ہے، کبھی 360صفحوں کا خط لکھ دیتےہیں۔

خیال رہے کہ عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نےگزشتہ روز تصدیق کی تھی کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو 6 نکات پر مشتمل خط لکھا ہے جس میں پہلا نکتہ فراڈ الیکشن اور منی لانڈرز کو جتوانے سے متعلق ہے،دوسرا نکتہ 26 ویں آئینی ترمیم، قانون کی حکمرانی اورعدلیہ متاثر ہونے پرہےجب کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے القادر ٹرسٹ کیس فیصلے کا بھی حوالہ دیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی فیصل چودھری نے کہا تھا کہ خط میں چوتھا نکتہ پی ٹی آئی کے خلاف دہشتگردی کے پرچے، چھاپے اورگولیاں چلانے پر ہے جب کہ پانچواں نکتہ انٹیلی جنس اداروں کےکام سے متعلق ہے۔

فیصل چوہدری نے مزید کہا تھا کہ عمران خان نے خط میں آرمی چیف سے پالیسیاں تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔

دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی چیف کو لکھا گیا خط اب تک انہیں موصول نہیں ہوا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ میڈیا پر خبر سامنے آئی کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی خط لکھا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ میں نے اب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان کا یہ خط پڑھا یا دیکھا نہیں لیکن اگر ان کی طرف سے خط پر رسپانس آتا ہے تو ہم خیرمقدم کریں گے۔

Back to top button