کیا عامر لیاقت حسین الطاف حسین سے ہاتھ ملانے والے ہیں؟
اپنی متنازع حرکتوں کی وجہ سے میڈیا پر زیر بحث رہنے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے عندیہ دیا ہے کہ وہ بہت جلد الطاف حسین کی ایم کیو ایم کا حصہ بننے جارہے ہیں اور پاکستان میں پارٹی کے معاملات کی نگرانی کریں گے۔
ایک ٹویٹ میں عامر لیاقت نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ ایک بڑا نام، ایک مشہور شخصیت بہت جلد متحدہ قومی موومنٹ لندن میں شمولیت کا اعلان کرے گی، اور بانی تحریک کی اجازت سے پاکستان میں پارٹی معاملات کی نگرانی کرے گی۔ عامر لیاقت حسین نے الطاف حسین کا نام لیے بغیر دعویٰ کیا کہ لاہور ہائیکورٹ بہت جلد کلین چٹ دینے والی ہے، یاد رہے کہ الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر پابندی لاہور ہائی کورٹ نے عائد کی تھی لیکن اب برطانوی عدالت کی جانب سے الطاف حسین کو دہشت گردی پر اکسانے کے الزامات سے بری کیے جانے کے بعد اس طرح کی خبریں ہیں کہ شاید ایم کیو ایم کے قائد پر لگی پابندیاں ختم کر دی جائیں۔
عامر لیاقت حسین نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ مارچ کے مہینے میں کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ایک بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ بعد ازاں سیک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں پیکا آرڈیننس کے ساتھ نہیں، اس میں جلد ترامیم ہوں گی، چودھری شجاعت اور پرویز الٰہٰی صاحبان بھی اس کے خلاف ہیں، میں خود ایک صحافی ہوں، اعر اپنی برادری کے خلاف نہیں جا سکتا۔
ایک اور ٹوئیٹ میں اپنی ہی جماعت کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے خود پر ہونے والی تنقید کا حوالہ دیتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں ایک وکھری ٹائپ کا آدمی ہوں اور اتنا ہی برداشت کر سکتا ہوں جتنا خان صاحب کا احترام ہے، لہذا آپ لوگ باز آجائیں اور میرے غضب کو دعوت نہ دیں۔
عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان میرے معاملے پر خاموش ہیں تو آپ لوگوں کو کون سا کیڑا کاٹ رہا ہے جو آپ بلا وجہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کر رہے ہیں؟ عامر لیاقت نے نہایت سخت لہجے میں لکھا کہ میں رؤف کلاسرا اور ارشاد بھٹی سمیت ایسے صحافیوں میں سے نہیں جو اس طرح کی بکواسیات سن کر خاموش رہے۔ میں آپ کو پورا جواب دوں گا اور چھٹی کا دودھ یاد دلا دوں گا۔
صبا قمر مسجد وزیر خان کیس میں بری پھنس گئیں
واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے 9 فروری کو 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی تھی، جس کا اعلان 10 فروری کو سامنے آیا تھا، 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی پر ناقدین نے عامر لیاقت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا لیکن عامر لیاقت نے رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جلنے والے جلتے رہیں، ہم تو مزے کر رہے ہیں۔
Is Amir Liaquat going to shake hands with Altaf Hussain video news