کیا حماد اظہر اور اینکر شفا یوسفزئی کی شادی کی خبر سچی ہے؟

اسوقت پاکستانی سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے مفرور رہنما حماد اظہر اور ماضی میں عمران خان کے قریب خیال کی جانے والی خاتون اینکر پرسن شفا یوسفزئی کی مبینہ شادی کی خبریں وائرل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کو آج کل جلسے اور جلسوں کے باعث قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے لیکن ا س ہنگامہ خیز صورتحال کے دوران معروف صحافی نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی معروف خاتون اینکر پرسن ’ شفاء یوسفزئی‘ سے مبینہ طور پر دوسری شادی کا دعویٰ کر دیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔سوشل میڈیا پر حماد اظہر کی دوسری شادی کی خبر نے عام صارفین بالخصوص تحریک انصاف کے سپورٹرز کو تجسس میں ڈال دیا ہے۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی معروف خاتون اینکر پرسن شفا یوسفزئی سے مبینہ دوسری شادی کا دعویٰ کیا جا رہا ہے اس بحث کا آغاز ایک صحافی کے دعوے سے ہوا۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر نجم الحسن باجوہ نامی ایک صحافی نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے ایک معروف خاتون اینکر پرسن سے دوسری شادی کرلی ہے۔سینئر صحافی نجم الحسن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھا کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایک ہینڈسم اعلیٰ عہدے دار نے حال ہی میں ایک صحافی خاتون سے دوسری شادی کرلی ہے، دونوں کو مبارک ہو۔صحافی کا یہ لکھنا تھا کہ صارفین نے کہنا شروع کردیا کہ وہ ہینڈ سم سیاست دان حماد اظہر ہی ہیں، تاہم، اینکر پرسن کے حوالے سے صارفین بھی تذبذب کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔
تاہم 9 مئی مقدمات کے بعد لمبے عرصے تک اوجھل رہنے والے حماد اظہر کو جب اپنی شادی کی پھیلتی خبروں کا علم ہوا تو وہ صحافی کی ٹوئٹ کا جواب دینے ایکس پر آگئے۔کافی دیر خاموشی کے بعد حماد اظہر نے اپنی شادی کے حوالے سے پھیلتی خبروں بارے صحافی نجم الحسن کی پوسٹ پر مزاخیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ نیچے تو میرا نام چل رہا ہے، سب دوستوں کا مجھے ہینڈسم تصور کرنے کا شکریہ لیکن اگر کبھی ایسی بات ہوئی تو آپ سب کو بروقت اطلاع دے دوں گا۔پی ٹی آئی رہنمانے اپنے جواب کے ساتھ قہقہہ لگانے کی ایموجی بھی شیئر کی ۔
صحافی نجم الحسن نے جب دیکھا کہ حماد اظہر اس بحث میں خود ہی کود پڑے ہیں تو انہوں نے بھی دبے لفظوں میں ساری کہانی کھول کر رکھ دی ، ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ حماد صاحب لاہور میں ماشاءاللہ ہینڈسم تو آپ ہی ہیں ، انکار کرنا آپ کا حق ہے لیکن میں اپنی خبر پر قائم ہوں ‘‘ ۔
صحافی نجم الحسن نے اپنے پیغام میں کہیں پر بھی خاتون صحافی کے نام کا ذکر نہیں کیا لیکن سوشل میڈیا پر نجی ٹی وی کی اینکر پرسن ’ شفاء یوسفزئی ‘ کا نام لیا جارہاہے تاہم ان کے نام کی آزاد ذرائع سے ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے جبکہ اس حوالے سے حماد اظہر اور اینکر شفا یوسفزئی کی جانب سے بھی کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔