بھارت،مذہبی تہوارکےدوران46افراد ڈوب گئے
بھارتی ریاست بہارمیں مذہبی تہوارجیوت پتریکاکےدوران37بچوں سمیت46افراد ڈوب کرہلاک ہوگئے۔
بھارت میں لوگوں کےڈوبنےکےواقعات ریاست بہارکے15اضلاع میں منگل کےروز سے سامنےآناشروع ہوئے۔
حکام کےمطابق ڈوبنےکےواقعات دریاؤں اورتالابوں میں اشنان کےدوران ہوئے، جہاں حالیہ سیلاب کےباعث پانی کی سطح بلندتھی۔بہار میں جیوت پتریکا کاتہوارمائیں اپنےبچوں کی حفاظت کےلیےمناتی ہیں، یہ تہوار ریاست اترپردیش ورجھارکھنڈکےعلاوہ نیپال میں بھی منایا جاتاہے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق ڈوبنےکےواقعات اورنگ آباد،گوپال جنگ،سماستی پور، روہتاس، پٹنا اور وشالی سمیت بہارکے15اضلاع میں پیش آئےجنکےبعدڈوبنے والوں میں سے 46 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔مزید3افراد کی تلاش جاری ہے۔
حکومت کی جانب سےہلاک ہونےوالوں کےلواحقین کے4لاکھ بھارتی روپےکا اعلان کیا گیاہے۔
لبنان اسرائیل جنگ بندی کیلئےعالمی قوتیں سرگرم ہو گئیں
بھارتی میڈیا کےمطابق گزشتہ سال بھی اسی تہوارکےدوران24 گھنٹوں میں22افراد ڈوب کرہلاک ہوگئےتھے۔