لبنان اسرائیل جنگ بندی کیلئےعالمی قوتیں سرگرم ہو گئیں

لبنان اسرائیل جنگ روکنےکیلئےعالمی قوتیں سرگرم،لبنان اوراسرائیل میں جاری جنگ کوروکنےکیلئےامریکااورفرانس کی جانب سے21روزہ جنگ بندی تجویز سامنے آئی ہےجس کی دیگرممالک نے بھی حمایت کی ہے۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق امریکا اورفرانس کی جانب سےلبنان اوراسرائیل کےدرمیان ہونےوالی جنگ کوروکنےکےلیے21 روزہ جنگ بندی کی تجویز دی گئی ہے۔اسرائیل اورلبنان کی جانب سےجنگ بندی کی تجویز پر آج فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔
خبرکےمطابق یورپی یونین، آسٹریلیا، کینڈا،اٹلی،جرمنی،جاپان،سعودی عرب، یو اےای اورقطرنےبھی فرانس اور امریکا کی جانب سےپیش کی گئی مشترکہ جنگ بندی تجویز کی حمایت کی ہے۔
امریکی حکام کےاہلکارنےنام نا ظاہرکرنے کی شرط پربتایا کہ توقع ہےکہ لبنان اور اسرائیل جنگ بندی تجویز قبول کرنےیانا کرنےکےحوالے سےآنےوالےچندگھنٹوں میں فیصلہ کر لیں گے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی لبنان میں وحشیانہ بمباری میں خواتین اوربچوں سمیت558 افرادشہیداور1600 سےزائدزخمی ہوچکے ہیں۔لبنان کےجنوبی اورمشرقی علاقوں میں اسرائیلی فوج نےاندھا دھندبم برسادیےجس میں معصوم شہریوں کونشانہ بنایا گیا۔
لبنان کی وزارت صحت نےتصدیق کی ہےکہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہونےوالوں کی تعداد558ہوگئی ہے جبکہ1600سےزائدزخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سےدرجنوں کی حالت نازک ہے۔شہیداورزخمی ہونےوالوں میں زیادہ ترخواتین اوربچے بھی شامل ہیں جب کہ متعدد گھر بھی تباہ ہوگئے۔ہلاکتوں میں اضافےکاخدشہ ظاہرکیاجا رہا ہے۔
بھارت،مذہبی تہوارکےدوران46افراد ڈوب گئے
رپورٹ کے مطابق بیروت میں ہونےوالےفضائی حملےمیں حزب اللہ جنوبی ریجن کے کمانڈرعلی کرکی شہیدہوئے۔لبنان میں ہونےوالی فضائی کارروائیوں میں58 خواتین، 36بچےاور2پیرامیڈیکس اسٹاف اور2طالبات بھی شہیدہوئیں ہیں۔