غزہ سے اظہار یکجہتی : کراچی سے پشاور تک شٹر ڈاؤن ہڑتال، ٹریفک متاثر ، کاروباری مراکز بند

اہل غزہ سےاظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی اورتاجرتنظیوں کی ہڑتال کی کال کے بعد ملک کےبیشتر شہروں میں کاروباری مراکز بند کر دیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کےراجہ بازار،مری روڈ، صدر اورکمرشل مارکیٹ میں دکانیں بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونےکے برابر ہے۔

ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سےبھی ہڑتال کی جا رہی ہےجس کےباعث بیشتربازاروں میں میڈیکل اسٹور بند ہیں۔

پاکپتن اورگردونواح میں تمام چھوٹے بڑےکاروباری مراکز بند ہیں۔

ملکہ کوہسارمری میں اہل غزہ سےیکجہتی کے لیےمکمل شٹر ڈاون ہڑتال ہے،جماعت اسلامی کی شٹر ڈاون ہڑتال کی کال پر تمام کاروباری مراکز بند ہیں، مال روڈ، کینٹ مارکیٹ،بھوربن مارکیٹ،علیوٹ اور پھگواڑی سمیت تمام بازار اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ بھی کم ہے۔

پشاور میں بھی فلسطینیوں کےساتھ اظہار یکجہتی کیلئے شٹرڈاون ہڑتال کے باعث قصہ خوانی بازار، چوک یادگار، اشرف روڈ، چوک ناصر خان اور خیبر بازارمیں دکانیں بند ہیں، اہم شاہراؤں پر چھوٹی بڑی مارکیٹیں اور شاپنگ مالز بھی بند ہیں۔

بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو 2019 کی طرح منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم

 

کوئٹہ میں بھی فلسطینیوں سےاظہار یکجہتی ہڑتال کی جا رہی ہے، شہر میں تمام اہم بازار اور کاروباری مراکز بند ہیں۔

مستونگ، قلات،خضدار اورپشین سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

ملک کےدیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی فلسطینیوں سےاظہار یکجہتی کےلیےشٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے،تمام چھوٹےبڑےکاروباری مراکز اور دکانیں بند جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔

کورنگی كراسنگ روڈ پرسیاسی جماعت کی جانب سےفلسطین کےحق میں دھرنا دیا جا رہا ہے جس کے باعث روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے،مظاہرین کی جانب سےسڑکوں کو ٹائر جلا کر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہےکہ دھرنے کے باعث روڈ بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو گودام چورنگی اور ناصر جمپ سے چمڑا چورنگی بھیجا جا رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم فلسطینیوں کی نسل کشی برداشت نہیں کرسکتی،قوم فلسطینیوں سے اظہارمحبت اور اسرائیل امریکا کی مذمت کرے۔

Back to top button