پہلگام حملہ: بھارتی حکومت کے خلاف بیان دینے پر آسام کے رکن اسمبلی گرفتار

پہلگام حملے پر بھارتی حکومت کےخلاف بیان بازی کرنے پر بھارتی ریاست آسام کےرکن اسمبلی امین الاسلام کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کےمطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں گزشتہ دنوں ہونے والے حملے کو بھارتی حکومت کی سازش قرار دینے پرریاست آسام کی اسمبلی کےرکن امین الاسلام کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پاک بھارت کشیدگی کے باوجود سکھ یاتریوں کی کرتارپور آمد
بھارتی میڈیا کےمطابق وزیراعلٰی آسام ہمنتا بسوا سرما نے آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے رکن اسمبلی امین الاسلام کی گرفتاری کا حکم دیا۔
بسوا سرم نےکہا کہ پاکستان کی حمایت کرنے والوں کو بخشا نہیں جائےگا اوراس معاملے کو منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔