پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سےہرا دیا

پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے 15 ویں میچ میں 143 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا سکی۔

کنگز کی جانب سے ٹِم سائفرٹ 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جیمز ونس30، عمیر بن یوسف 11، شان مسعود 9، کپتان ڈیوڈ وارنر 4، محمد نبی 4، خوشدل شاہ 0 اور عباس آفریدی 0 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

حسن علی 24 اور میر حمزہ 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد وسیم، محمد عامر اور خرم شہزاد نے 2، 2 جبکہ ابرار احمد اور سعود شکیل نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 19.3 اوورز میں 142 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فہیم اشرف 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوشل مینڈس 36، حسن نواز 35، رائلی روسو 10، کپتان سعود شکیل 6، مارک چیپمن 4،خرم شہزاد 1، محمد وسیم 1 جبکہ فن ایلن اور محمد عامر بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹے۔

ابرار احمد 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کنگز کی جانب سے حسن علی نے 3، میر حمزہ اور عباس آفریدی نے 2، 2 اور محمد نبی اور فواد علی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

پلیئنگ الیون
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز : سعود شکیل (کپتان)، فن ایلن، رائلی روسو، کوشل مینڈس، حسن نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم، خرم شہزاد، محمد عامر، ابرار احمد اور مارک چیپ مین

کراچی کنگز : ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹِم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز وِنس، شان مسعود، عمیر یوسف، محمد نبی، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، فواد علی، حسن علی، میر حمزہ

Back to top button