رواں سال 9 ماہ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 143 ارب روپے کا نقصان کیا، رپورٹ

رواں مالی سال کےپہلے 9 ماہ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 143 ارب روپےکا نقصان کیا۔
پاور ڈویژن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کےنقصان میں 41 ارب روپےاضافہ ہوا ہے۔
غزہ سے اظہار یکجہتی : کراچی سے پشاور تک شٹر ڈاؤن ہڑتال، ٹریفک متاثر ، کاروباری مراکز بند
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ گزشتہ سال9 ماہ کے دوران بجلی تقسیم کارکمپنیوں کےنقصانات102 ارب روپے تھے،جولائی سے مارچ 9 ماہ میں پاکستان کےگردشی قرض میں2 ارب روپے اضافہ ہوا اور مارچ 2025 تک گردشی قرض 2396 ارب روپے رہا۔
رپورٹ کےمطابق گزشتہ سال9 ماہ میں گردشی قرض484 ارب روپےبڑھا تھا اورمارچ 2024 میں گردشی قرض2794 ارب روپےتھا۔