عمران خان کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام خط

بانی پی ٹی آئی عمران خان نےچیف جسٹس پاکستان، یحییٰ آفریدی اور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کے نام قلمبند کیےگئےایک خط میں اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتیوں کا ازالہ کرنے اور اس پر ایکشن لینےکی استدعا کی ہے۔
پی ٹی آئی کےجنرل سیکرٹری و قانونی امور کے سربراہ سلمان اکرم راجہ نے جمعہ کےروز 9 صفحات پر مشتمل خط چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیمبر میں پہنچایا۔ اس موقع پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ اوردیگر قیادت بھی ان کے ہمراہ تھی۔
غزہ سے اظہار یکجہتی : کراچی سے پشاور تک شٹر ڈاؤن ہڑتال، ٹریفک متاثر ، کاروباری مراکز بند
آئین کی حالت اور پاکستان میں قانون کا نفاذکےعنوان سےتحریر کئے گئے خط میں عمران خان کی جانب سے اپنے اوپر دو سو سے زائد فوجداری مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئےاپنی اوربشری بی بی کو ملنے والی سزائے قید کواپنے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی قراردیا ہے۔
خط میں پارٹی کےدیگر رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفرازچیمہ،محمود الرشید اوراعجاز چوہدری وغیرہ کا ذکر بھی کیاگیا ہے۔