اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے ریمارکس پارلیمنٹ پر حملہ ہیں : اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس کو پارلیمنٹ پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو پاکستان کی پارلیمنٹ کےخلاف بات کرنے کا حق حاصل نہیں ہے،یہ ہمارا استحقاق ہے۔یہ پارلیمنٹ کو قابل قبول نہیں ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے نتائج روکنے کےخلاف درخواست کی سماعت کےدوران ریمارکس دیے تھے کہ عدلیہ، پارلیمنٹ اور انتظامیہ سمیت تمام ستون گر چکے ہیں،عدلیہ کا ستون ہوا میں ہے لیکن ہم پھر بھی مایوس نہیں ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسمبلی اجلاس کےدوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے ریمارکس پر رولنگ دیتےہوئے کہا کہ جج کا بیان پارلیمنٹ پر حملہ ہے،کسی کو پارلیمنٹ کےبارے میں بیان بازی کا حق نہیں ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آج میڈیا میں ایک رپورٹ دیکھی ہے،جس میں اسلام آباد کے معزز جج نے کمنٹ کیا ہے،انہوں نے پارلیمنٹ کا نام استعمال کیاہے انہوں نے کہاکہ ایگزیکٹو اور جیوڈیشری تباہ ہوگئی ہیں۔
ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا ترمیمی بل منظور
اسپیکر نے کہاکہ کسی کو پاکستان کی پارلیمنٹ کےخلاف بات کرن کا حق حاصل نہیں ہے۔یہ ہمارا استحقاق ہے۔مجھے امید ہے کہ خبر درست نہیں ہوگی۔ اگر یہ درست ہےتو وزیر قانون صاحب! براہ کرم معزز جج کو بتادیں کہ یہ پارلیمان کو قابل قبول نہیں ہے۔
