اسلام آباد ہائیکورٹ کی توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں مقرر کرنےکی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کی مرکزی اپیل پر اعتراضات دور کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی، اور اسی طرح اپیلوں پر اعتراضات دور کرنے کے وقت میں اضافے کی درخواست بھی منظور کی گئی۔ عدالت نے اپیلوں کو نمبر دے کر مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراضات عائد

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر بیرسٹر سلمان صفدر، سلمان اکرم راجا سمیت وکلا اور بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔

سماعت کے دوران بیرسٹر سلمان صفدر نے موقف اختیار کیا کہ رجسٹرار آفس نے ان کی اپیل پر اعتراضات لگا دیے تھے، جن کا علم انہیں سزا معطلی کی درخواست دائر کرنے کے بعد ہوا۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سزاچیلنج کردی

انہوں نے کہا کہ اپیلوں پر اعتراضات غیر منطقی تھے، جیسے وکالت نامہ پرانا ہونے کا اعتراض، جسے بعد میں خود رجسٹرار نے ختم کر کے تسلیم کر لیا، اور فلیگ نہ لگنے کا بھی اعتراض تھا جس کی ترتیب درست کر دی گئی۔

جس پر  عدالت عالیہ نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کی اپیلوں کو نمبر دے کر مقرر کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

Back to top button