اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی سنیارٹی لسٹ برقرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نےججز کی سنیارٹی تبدیل کرنے کیخلاف5ججز کی ریپریزنٹیشن مسترد کردی۔ نئی سنیارٹی لسٹ برقرار رہےگی۔

ذرائع کے مطابق3صوبائی ہائیکورٹس سےججز کے تبادلے کےبعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبدیل کی گئی سنیارٹی لسٹ برقرار رکھی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہو کر اسلام آباد ہائیکورٹ آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر بھی سینئر پیونی جج برقرار ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اور جسٹس ثمن رفعت کی ریپریزنٹیشنز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس سرفراز ڈوگر نے2015 میں بطور ہائیکورٹ جج حلف اٹھایا، صوبائی ہائیکورٹس سے ٹرانسفر ہونےوالےججز کو دوبارہ نیا حلف اٹھانے کی ضرورت نہیں۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ ججز کی تعیناتی اور ٹرانسفر میں فرق ہے، دونوں مختلف باتیں ہیں۔

واضح رہے کہ55ججز نے اپنی بھجوائی گئی ریپریزنٹیشنزمیں کہا تھا کہ  جو جج جس ہائیکورٹ میں تعینات ہوتا ہے وہ اُسی ہائیکورٹ کیلئےحلف لیتا ہے، اور آئین کے مطابق دوسری ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ہونے پر جج کو نیا حلف لینا پڑتا ہے۔

ججز کی ریپریزنٹیشن میں کہا گیا تھا کہ دوسری ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ہونے والے جج کی سینیارٹی نئے حلف کے مطابق طے ہو گی۔

Back to top button