عالمی عدالت کے حکم کے برخلاف اسرائیل کی رفح میں بمباری

عالمی عدالت انصاف کے رفح میں فوجی آپریشن روکنے کے حکم کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیل نے رفح سمیت غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری شروع کردی۔

یاد رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے رفح میں فوری جنگ بندی کا حکم دیتے ہوئے حماس کی قید میں موجود تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

عالمی عدالت کے حکم کے برخلاف اسرائیل کی رفح میں بمباری

واضح رہے کہ عالمی عدالت کے احکامات ماننا قانونی طور پر لازم ہے لیکن اس کے احکامات کے نفاذ کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے عدالتی فیصلے کے چند گھنٹوں بعد ہی علی الصبح غزہ کی پٹی پر حملے کیے جب کہ صیہونی فوج اور حماس کے مسلح ونگ کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔

Back to top button