غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،مزید95فلسطینی شہید

 غزہ میں اسرائیلی جارحیت نہ رک سکی،بمباری سے مزید95فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے عالمی عدالت کے حکم اور بین الاقوامی دباؤ کے باوجود غزہ میں معصوم فلسطینیوں پر حملے کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے

 فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 36 ہزار 379 ہوگئی جبکہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 82 ہزار 407 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

پاکستان اور چین کے مابین مفاہمتی یاداشتوں پردستخط

 

دوسری جانب خوراک پر اسرائیلی پابندی کے باعث بھوک کی شدت سے دیرالبلح میں 13 سالہ بچہ دم توڑ گیا اور یوں غذائی قلت سے غزہ میں اموات کی تعداد37 ہوگئی ہے۔

Back to top button