اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے اہم رہنما سلمان جمعہ کو شہید کرنےکا دعویٰ

اسرائیلی فوج نےلبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے اہم رہنما سلمان جمعہ کو شہید کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق اسرائیلی فوج نے دمشق میں حزب اللہ کےاہم رہنما سلمان جمعہ کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے،سلمان جمعہ شامی فوج میں حزب اللہ کےنمائندہ خصوصی تھے۔

عرب میڈیا پراسرائیلی حملے میں سلمان جمعہ کی شہادت کے بعد ایک تباہ شدہ کارکی تصویر بھی سامنے آئی ہے۔

جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی حملوں میں مزید 11 لبنانی جاں بحق

 

اس سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع نے لبنانی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہاتھاکہ اگر جنگ بندی ناکام ہوتی ہے تو اسرائیل حزب اللہ اور لبنانی ریاست میں فرق نہیں کرےگا۔

اسرائیلی وزیردفاع نےمزید کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے مکمل نفاذ کے لیےپوری قوت بروئےکار لائیں گےاور اس حوالے سے کوئی نرمی نہیں دکھائی جائے گی۔

دوسری جانب شامی فوج نےشورش زدہ علاقوں میں 200 جنگجوؤں کومارنےکا دعویٰ کیا ہےاور ادھرامریکا نے بھی شامی فوجی اہداف پر حملےکیے ہیں۔

Back to top button