غزہ پر اسرائیلی  حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید، امداد بھی روک دی

جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے مشرق میں اسرائیلی فضائی حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔امداد بھی روک دی گئی۔

حماس کی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں امدادی ٹرکوں کے داخلے کو محفوظ بنانے کیلئےپولیس اہلکاروں کو علاقے میں تعینات کیا گیا تھا۔  وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس جرم کی مذمت کرتے ہیں اور ثالثوں اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قابض فوج کو پولیس فورس کو نشانہ بنانے سے روکے۔

اسرائیلی فوج نے حماس کی رپورٹ پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کی فضائیہ نے جنوبی غزہ میں ’متعدد مسلح افراد‘ کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اسرائیلی فوجیوں کی طرف بڑھے تھے، مشتبہ ’ٹارگٹس‘ کو شناخت کے بعد نشانہ بنایا گیا۔

اس سے قبل غزہ کی وزارت داخلہ اور قومی سلامتی نے کہا تھا کہ جنوبی غزہ میں اسرائیلی حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

Back to top button