رفح کراسنگ پر مصری اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں

رفح کراسنگ پر اسرائیلی اور مصری فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں تاہم تعداد کے حوالے سے متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں۔
اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے علاقے رفح کراسنگ پر ہونے والی ایک جھڑپ میں مصری فوج کا ایک اہلکار مارا گیا۔ اسرائیلی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یوسف پٹھان نے بی جے پی اور کانگریس کو شکست دیدی
دوسری جانب مصری حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے رفح بارڈر پر جارحیت کا مظاہرہ کیا۔ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کو بھی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم انھوں نے تعداد نہیں بتائی۔
آزاد ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں ممالک کی افواج کے اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں تاہم تعداد کے حوالے سے ابھی تصدیق کی جا رہی ہے۔
