اقوام متحدہ نے اسرائیلی آرمی کو عالمی بلیک لسٹ میں شامل کرلیا

اقوام متحدہ نے اسرائیل کی فوج کو تنازعات اور جنگ کے دوران بچوں کو نقصان پہنچانے والوں کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا کیوں کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں پندرہ ہزار 500 سے زائد بچے شہید ہوچکے ہیں۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوٹیرس نے اسرائیل کی فوج کو معصوم بچوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنانے پر باقاعدہ طور پر نوٹس بھیجا  جب کہ 14 جون کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فہرست پیش کرنے کی سفارش  بھی کر دی۔

پنجاب کابینہ کااجلاس 13جون کو طلب

 

ہیومن رائٹس واچ نے اس فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیل کو جنگ میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کی فہرست میں شامل کرنا مکمل طور پر جائز قدم ہے۔

Back to top button