پنجاب حکومت کا ہتک عزت قانون لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
قائم مقام گورنر ملک احمد خان کے دستخط کے بعد قانون بننے والا پنجاب حکومت کا ہتک عزت کا قانون لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں درخواست صحافی جعفر احمد یار اور شہری راجہ ریاض کی جانب سے دائر کی گئی۔
شہباز شریف کی مخلوط سرکار اپنا پہلا بجٹ کل پیش کرے گی
دائر درخواست میں وزیر اعلیٰ، گورنر اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا ہتک عزت بل گزشتہ رات قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان کے دستخط کے بعد باقاعدہ قانون بن گیا ہے۔