محسن نقوی نے بلاول بھٹو کو منالیا، بجٹ اجلاس میں شرکت

 

 

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرتے ہوئے انہیں منا کر ایوان میں لے آئے، جس کے بعد بجٹ اجلاس شروع ہوگیا۔

قبل ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو بجٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، تاہم پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی شرکت کریں گے۔

قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بلاول بھٹو گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے معاملے پر مسلم لیگ ن سے ناراض ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا تھاکہ ہم گلگت بلتستان میں کسی کو اپنا مینڈیٹ نہیں چھیننے دیں گے۔

 

Back to top button