آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کی تدفین جولائی تک مؤخر

ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کی تدفین جولائی تک مؤخر کردی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق تہران کے میئر علی رضا زاکانی نےکہا ہےکہ ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین جون کے آخر یا جولائی کے آغاز تک مؤخر کردی گئی ہے۔
رپورٹ کےمطابق اس فیصلے کے بعد تدفین محرم کے دوسرے عشرے میں، یعنی 26 جون سے 5 جولائی کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔
ایران امریکہ امن معاہدہ، ایرانی وزیر خارجہ کی جلد پاکستان آمد متوقع
اس سے قبل یہ خبر سامنےآئی تھی کہ خامنہ ای کی تدفین محرم کے آغاز میں ہوگی۔
