رجیم چینج کی کوشش ہوئی تو اسرائیلی جوہری مرکز ہدف ہوگا : ایرانی فوجی عہدیدار

 

 

 

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل اور امریکا نے ایران میں رجیم چینج کی کوشش کی تو اسرائیل کے جوہری مرکز دیمونا کو براہِ راست نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک اعلیٰ ایرانی فوجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران کسی بھی بیرونی مداخلت یا رجیم چینج کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔

عہدیدار کے مطابق ایسی صورت میں دیمونا نیوکلیئر ری ایکٹر ایران کے ممکنہ اہداف میں سرفہرست ہوگا۔ تہران کے پاس ایسے حساس اہداف کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے اور اگر اس پر جنگ مسلط کی گئی تو تنازع کا دائرہ مزید وسیع ہوسکتا ہے۔ ۔

ایرانی صدر نےخلیجی ممالک کیلئےعربی زبان میں پیغام جاری کردیا

عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران اپنی خود مختاری اور نظام کے تحفظ کےلیے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔

 

 

Back to top button