اسرائیلی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث لبنانی حدود میں گر کر تباہ

اسرائیلی فضائیہ کاطیارہ تکنیکی خرابی کے باعث لبنانی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق اسرائیلی ڈیفنس فورس کی جانب سے بدھ کو اعلان کیا گیا کہ ان کا ایک طیارہ لبنان کی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا۔
آئی ڈی ایف کےمطابق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا ہے۔
ٹرمپ ٹیرف90روزکیلئےمعطل،چین پرٹیرف125فیصدکرنےکااعلان
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں البتہ سکیورٹی کے مسائل یا معلومات کے لیک ہونے پر کوئی تشویش نہیں ہے۔
دوسری جانب حوثی فوج کےترجمان کا کہناہےکہ انہوں نے امریکی ڈرون کو الجوف ضلع میں مار گرایا۔
انہوں نے کہا کہ یہ 10 روز کے دوران مار گرائےجانےوالا تیسرا اور جنگ کے آغازسے اب تک 18واں ڈرون ہے۔