ڈمپرز حادثات : وزیر داخلہ سندھ کا ٹرک جلانے والے افراد کو گرفتار کرنے کا حکم

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ پولیس کو گاڑیاں جلانے والے مشتعل افراد کو گرفتار کرنے کے احکامات دے دیے ہیں۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے ڈمپر حادثات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ حادثات میں ملوث ڈرائیوروں کو گرفتار کرنے کے واضح احکامات ہیں تاہم کسی کو بھی ڈمپرز یا ہیوی گاڑیوں کو جلانےکی اجازت نہیں۔

ضیا الحسن لنجار نے کہاکہ جو بھی شہر کا امن خراب اور دہشت پھیلانے میں ملوث ہے اسے گرفتار کیا جائےگا، پولیس کو گاڑیاں جلانے والے افراد کو گرفتار کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رات گئے شہر کےمختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کہاکہ ہیوی ٹریفک سے اموات پر شہریوں کا غصہ برحق ہے لیکن قانون شکنی نہ ہو۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ  قانون کی بالادستی یقینی بنائیں،اشتعال انگیزی سےگریز کریں،سڑکوں پر اسی لیے نکلا تاکہ لوگوں میں تحفظ کا احساس رہے۔

کراچی : ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، مشتعل افراد نے متعدد ٹرک نذر آتش کردیے

واضح رہے کہ کراچی میں 99 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 78 ہوگئی ہے جب کہ رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افرادکی تعداد 256 ہو چکی ہے۔

Back to top button