آئی ٹی برآمدات 1.86 ارب ڈالرتک پہنچ گئیں

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں28 فیصد اضافہ کےساتھ1.86 ارب ڈالرتک پہنچ گئیں۔
وزیر مملکت برائےانفارمیشن ٹیکنالوجی آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کالیپ2025 میں پاک سعودی بزنس فورم سےخطاب کرتےہوئےکہنا تھا کہ ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025 پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہدہے۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل،اقتصادی شراکت داری کو مضبوط کررہے ہیں، ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025 پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے۔
فاطمہ خواجہ کاکہنا تھا کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا جو 1.86 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم جلد اسلام آباد میں ہوگا جس میں عالمی سرمایہ کار شرکت کریں گے۔
وزیر مملکت شزا فاطمہ نے بتایا کہ پاک سعودی ویژن2030 کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں، وزیراعظم کی سرپرستی میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئےجامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔
