امید ہے نگرانی کے بغیر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے گی:ناصرعباس
مذاکراتی عمل سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر مذاکراتی کمیٹی رکن علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ وہ اُمید کرتے ہیں۔نگرانی سے پاک ماحول میں عمران خان سے ملاقات کرائی جائے گی۔
ناصر عباس نے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی مرتبہ وہ گئے تو ڈیڑھ گھنٹے ملاقات کے لیے انتظار کرتے رہے۔
پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی
علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ ابھی ملاقات ہونا اہم ہے، جس کے لیے مناسب جگہ اور وقت ہونا چاہیے،ملاقات کے لیے اتنا مناسب وقت تو دیاجائے کہ ہماری بات مکمل ہوسکے۔حکومت تنگ نظری کی بجائے کشادہ دلی کا مظاہرہ کرے۔
واضح رہے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کا آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔