جلد ہی صنعتوں کےلیے بجلی سستی ہونے کا اعلان کیا جائے گا : علی پرویز ملک

وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ صنعتوں کےلیے بجلی کے نرخوں میں کمی پر غور کررہے ہیں اور جلد ہی اس کا اعلان کیا جائے گا۔

وزیر مملکت علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کی آئی ایم ایف سےنئےقرض پربات چیت جاری ہے۔ستمبر میں بورڈ کی منظوری حاصل کرنے کےلیے اچھی پیش رفت کررہے ہیں۔

پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ

علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت اصلاحات کےپروگرام پر احسن طریقے سےعمل پیرا ہے، غیرضروری اخراجات اور بےجا سبسڈیز کا خاتمہ اسی کا تسلسل ہے۔تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سےمعاشی فیصلے کیے جارہے ہیں قوم کا اعتماد ہی ہماری طاقت ہے۔

Back to top button