پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے زمین سےزمین تک مار کرنےوالے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق بیلسٹک میزائل شاہین ٹو زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔آئی ایس پی آر کاکہنا ہےکہ میزائل کی تربیتی لانچنگ کا مقصد تربیت اور تکنیکی پیرا میٹرز کا جائزہ لیناتھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تربیتی لانچ کا مشاہدہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ،سائنسدانوں اور اسٹریٹجک تنظیموں کےانجینئرز کے سینئر افسران نےکیا، ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نےسائنسدانوں کی تکنیکی صلاحیت،لگن اور عزم کوسراہا۔

Back to top button