ایران اور امریکا جنگ بندی میں توسیع پر غور کریں،اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ فریقین جنگ بندی میں توسیع پر غور کریں اور بات چیت و سفارت کاری کو موقع دیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار سےامریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری مؤثر ذرائع ہیں۔
ترجمان نے کے مطابق اسحاق ڈار نے ایران اور امریکا کے درمیان رابطے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ امریکی ناظم الامور نے خطے میں امن اور مذاکرات آگے بڑھانے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
